• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت اور بہترین انتظامات سے ہزاروں انسانی جانیں بچالیں، مریم نواز

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا انخلا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ پنجاب کوسپر فلڈ کا سامنا ہے، بروقت اور بہترین انتظامات سے ہزاروں انسانی جانیں بچالی گئیں۔ پنجاب میں سیلاب سے پیشتر بروقت انخلا سے ڈھائی لاکھ لوگ محفوظ رہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلابی ریلوں میں گھرے 9 لاکھ سے زائد متاثرین کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نے سیلاب کی غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو بدستورمتحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122کو ریلیف آپریشن کے لئے مزید مستعد رہنے کی ہدایت کی اور سیلاب زدہ علاقوں کے ہیلتھ کیمپ میں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
اہم خبریں سے مزید