ملتان ( سٹاف رپورٹر)سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم سےآل پاکستان انجمن تاجران ملتان کے عہدیداران سے میٹنگ میں عارف فصیح اللہ صدرآل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر، شیخ محمد شفیق صدر تغلق روڈ گھنٹہ گھر، صبغت اللہ صدر دہلی گیٹ کپڑا مارکیٹ، محمد شوکت صدر ابدالی روڈ، محمد ندیم خان جنرل سیکرٹری ابدالی روڈنے شرکت کی۔ انجمن تاجران کے عہدیداران نے ایس ایس پی محمد کاشف اسلم کو ملتان پوسٹنگ پر مبارکباد پیش کی، گلگشت، بوسن روڈ اور سرکلر روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔