• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین سیلاب کے لیے جے یو آئی ملتان کے زیر اہتمام امدادی کیمپ

ملتان (سٹاف رپورٹر)  متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے چونگی نمبر 14 ختم نبوتؐ چوک پر جے یو آئی ملتان کے زیر اہتمام امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں جے یو آئی ملتان ضلع کے سرپرست اعلیٰ حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید،تحصیل جنرل سیکریٹری مولانا محمد یوسف مدنی،انجمن تاجران المکہ پلازہ کے صدر رانا محمد ہاشم،معروف تاجر رہنما ملک طاہر ڈوگر،مجاہد حسین صدیقی ودیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر شہریوں میں متاثرین سیلاب کی امداد کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر جے یو آئی ملتان ضلع کے سرپرست اعلیٰ حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید،تحصیل جنرل سیکریٹری مولانا محمد یوسف مدنی، عمیر اسلم انجمن تاجران المکہ پلازہ کے صدر رانا محمد ہاشم،معروف تاجر رہنما ملک طاہر ڈوگر،مجاہد حسین صدیقی۔ قاری عامر بلوچ ودیگر نے میڈیا اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  سیلاب سے 15 لاکھ سے زائد متاثرین بے گھر ہو چکے ہیں اور شدید مشکلات سے دوچار ہیں ، اپنے مسلمان بھائیوں کی مشکل کی اس گھڑی میں مدد کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، جے یو آئی ملتان ضلع کے زیر اہتمام ملتان کے مختلف علاقوں میں امدادی کیمپ لگائے جا رہے ہیں ۔
ملتان سے مزید