ملتان (سٹاف رپورٹر)1500واں مرکزی جلوس عید میلادالنبی ﷺ 21 ربیع الاول نکالا جائےگا ، علامہ سید ارشد سعید کاظمی قیادت کریں گے ، مرکزی جلوس کاروانِ مصطفیٰؐ کی تیاریوں کے سلسلے میں جامعہ انوارالعلوم نیو ملتان میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت خلیفہ حاجی محمد بخش قادری نے کی۔اجلاس میں آرگنائزر علامہ عبدالعزیز سعیدی نے بتایا کہ جلوس 21 ربیع الاول صبح ساڑھے آ ٹھ بجے جامعہ انوارالعلوم نیو ملتان سے شروع ہو کر شاہی عیدگاہ خانیوال روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔ اجلاس میں علامہ قاری غلام شبیر سواگی، قاری محمد اسلام شاہد قمری، مولانا خدا بخش سعیدی سمیت دیگر علماء و مشائخ اور معززین شہر نے شرکت کی۔