• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر خیبرپختونخوا کی چیئرمین ہلالِ احمر کی تعیناتی کی منظوری

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی چیئرمین انجمن ہلالِ احمر فرزند علی وزیر کی 3 سال کے لیے تعیناتی کی منظوری دے دی۔

پشاور میں گورنر خیبر پختون خوا کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں انجمن ہلالِ احمر کی جانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ متاثرین کو روزمرہ کی اشیاء، تیار کھانا اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے، موبائل ہیلتھ یونٹ کے ذریعے سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ انجمن ہلال احمر کی جانب سے متاثرہ فی خاندان 45 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات خطرناک حدتک بڑھ چکے ہیں، انجمن ہلالِ احمر کو استعداد بڑھانے کے لیے پہلے سے زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیلابی صورتِ حال تاحال ختم نہیں ہوئی، متاثرینِ سیلاب کی بحالی اور گھروں کی تعمیر کے لیے فعال کردار ادا کریں۔

قومی خبریں سے مزید