• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر پی ایچ ایف کی تقرری، اٹارنی جنرل سے رائے مانگ لی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کی سب کمیٹی کا بدھ کوپاکستان ہاکی فیڈریشن کے آفیشلز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں سب کمیٹی کے ارکان نے ایک اہم قانونی نکتہ اٹھاتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کے نمائندے سے رائے طلب کی کہ نگران وزیرِاعظم کو پی ایچ ایف صدر کی تقرری کا اختیار حاصل ہے یا نہیں،تاکہ مستقبل کے تمام معاملات آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے آگے بڑھائے جا سکیں۔اجلاس میں آئی پی سی سیکرٹری اور ڈی جی پی ایس بی، صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی، سکریٹری رانا مجاہد علی خان،وزارت قانون کےنمائندہ بھی شریک ہوئے ، رکن قومی اسمبلی شہلا رضا کو خصوصی طور پر اجلاس میں مدعو کیا گیا،شہلارضا نے وزارتِ قانون کے حکام کو صدر ہاکی فیڈریشن کی تعیناتی کے حوالے سے دستاویزات دینےکو کہا، پی ایچ ایف نے کمیٹی کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ فیڈریشن کے سابق عہدے داروں نے ملائیشیا میں ہوٹل کے بل ادا نہیں کئے جس پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید