شارجہ (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ بھارت کے ابھیشک شرما کی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ افغانستان کے ابراہیم زدران 12 درجے ترقی کرکے 20ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بابر اعظم 3اور محمد رضوان 2 درجے تنزلی کے بعد بالترتیب21ویں اور 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ امارات کے کپتان محمد وسیم 5 درجے ترقی کے بعد 26 جبکہ پاکستا ن کے حسن نواز 2 درجے بہتری کے بعد 32ویں نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے کپتان سلمان آغا 18درجے بہتری کے بعد 59 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ بولرز میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، صفیان مقیم 11درجے پھلانگ کر 22، شاہین آفریدی 8 درجے بہتری کے بعد 26ویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل نمبر ون ، سری لنکا کے پاتھم نشانکا 13ویں اور زمبابوے کے سکندر رضا 22ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ بولرز میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ سکندر رضا نے محمد نبی سے آل راؤنڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔ بیٹنگ میں بابر اعظم کی تیسری پوزیشن ہے۔ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی سے 26ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ فخر زمان ایک درجہ ترقی پاکر 27ویں نمبر پر آگئے۔