• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازگار کاروباری ماحول، صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے کیلئے پرعزم، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) تیان جن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد، چین کے سرکاری دورہ کے موقع پروزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے سرکردہ کاروباری اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں ، اس دوران انہوں نے کہا کہ چینی کاروباری شخصیات کو یقین دلایا کہ پاکستان سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم نے چین کے شہر بیجنگ میں آنژن ہسپتال کا بھی دورہ کیا ،ہسپتال میں دستیاب صحت کی سہولیات اور ہسپتال کے مؤثر انتظام کیلئے موجود روبوٹس اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات کا معائنہ کرایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور چینی کاروباری شخصیات سے بات چیت میں ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، صنعت، کان کنی اور معدنیات، سڑک اور ڈیجیٹل رابطے، ای کامرس اور خلائی ٹیکنالوجیز سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور مضبوط بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جامع اصلاحاتی اقدامات کا ذکر کیا، انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاؤنسل (SIFC) کے ذریعے معاشی ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کو مزید اجاگر کیا۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتی تعاون پاکستان اور چین کے اقتصادی تعاون کا بنیادی ستون ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے میں اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔

اہم خبریں سے مزید