• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی LNG کی نشاندہی، پاکستان کا تاپی گیس پائپ لائن پر دوبارہ غور

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)اضافی LNG کی نشاندہی، پاکستان کا تاپی گیس پائپ لائن پر دوبارہ غور، ووڈ میکنزی کا پاکستان کو ترکمانستان سے گیس درآمد پر وابستگی کو 2031 تک مؤخر کرنے کا مشورہ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایک اہم پیش رفت میں، بین الاقوامی توانائی مشاورتی ادارے ووڈ میکنزی نے حکومت پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ترکمانستان سے گیس کی درآمد کے سلسلے میں تاپی پائپ لائن منصوبے کے تحت کسی بھی قسم کی حتمی وابستگی کو کم از کم 2031 تک مؤخر کر دے۔ یہ مشورہ اس پس منظر میں دیا گیا ہے کہ پاکستان میں مقامی سطح پر گیس کی کھپت میں نمایاں کمی کے باعث درآمد شدہ ایل این جی کی فاضل مقدار پہلے ہی موجود ہے۔ یہ مشاورتی رپورٹ پیٹرولیم ڈویژن کے اندر ہنگامی مشاورت کا باعث بنی ہے، جہاں سینئر حکام اب سنجیدگی سے اس بات پر غور کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید