اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں جمعرات کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 9ریکارڈ کی گئی ،پشاور ، مانسہرہ ، ہنگو، ایبٹ آباد ،سوات ، اٹک اور مالاکنڈ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 111کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔