• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی سیریز ختم، امارات ایشیا کپ میلہ کے لیے تیار، دبئی اور ابوظہبی میزبانی کریں گے

شارجہ (نمائندہ خصوصی) شارجہ میں ملکی ٹورنامنٹ ختم ہوتے ہی دبئی اور ابوظبی میں ایشیا کپ کا میلے سجنے کی تیاریاں ہیں۔ سری لنکن ٹیم پیر کی رات کو دبئی پہنچے گی ۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اتوار کو دبئی پہنچ گئی۔ منگل کو صبح دبئی اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ سے چند گھنٹے قبل ٹورنامنٹ کے8کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی۔ پیرکو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم مقامی وقت کے مطابق رات 8بجےآئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس شروع کرے گی۔ 8ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کا آغاز ابو ظبی میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا۔ بھارت اور پاکستان اتوار 14ستمبر کو دبئی میں کھیلیں گے۔ دونوں پڑوسی ممالک نے 2012کے بعد سے کسی دوطرفہ سیریز میں ایک دوسرے کی سرزمین پر نہیں کھیلا اور اب صرف غیر جانبدار مقامات پر بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں آمنے سامنے آتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان نے آخری بار فروری میں دبئی میں چیمپئنز ٹرافی میں 50اوورز کے ایک میچ میں ایک دوسرے کا سامنا کیا تھا، جس میں بھارت نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔ پاکستان اپنے اسٹار کھلاڑی بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر کھیلے گا ۔ پچھلا ایشیا کپ 2023میں کھیلا گیا تھا، جو 50اوورز کے فارمیٹ میں تھا، اور اس میں بھارت نے کولمبو میں فائنل میں میزبان سری لنکا کو شکست دی تھی۔

اسپورٹس سے مزید