کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب فائرنگ سے28 سالہ سیف علی زخمی ہوگیا ، شاہ فیصل 3 نمبر میں فائرنگ سے 65 سالہ سیف اللہ زخمی ہوگیا، سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے 22 سالہ فیصل ولد شیر خان زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ،ماڑی پور تھانہ کی حدودنیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر ایک کے قریب فائرنگ سے 55 سالہ جاوید حسین ولد نادر حسین بھٹی زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق واقعہ ذ اتی رنجش کا شاخسانہ ہے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 17/B میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کرامت ولد سفیر اور زبیر ولد شکیل زخمی ہوگئے، نیشنل ہائی وے چوکنڈی قبرستان کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکار 35 سالہ عبدالمتین ولد رحمت گل زخمی ہوگیا ،ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 6 میں فائرنگ کے نتیجے میں 23 سالہ شہزان ولد امام شاہ زخمی ہوگیا،سپر ہائی وے بس اڈہ کے قریب فائرنگ سے کار سوار25 سالہ نسیم عباس زخمی ہوگیا، محمود آباد اعظم بستی میں فائرنگ سے 30 سالہ زاہد زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا، سہراب گوٹھ رہائشی اپارٹمنٹ کی بالکونی میں کھڑی 25 سالہ زینب زوجہ فضل الرحمٰن گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔