کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے تحت1500 واں جشن ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، کراچی سمیت ملک بھر میں قائم مدنی مراکز میں خصوصی چراغاں اور اجتماع میلاد و صبح بہاراں کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے مرحبا یا مصطفی ﷺ کی صداؤں کیساتھ شرکت کی،ذکر ونعت کا مرکزی اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بعد نماز عشا تلاوت قرآن سے ہو ا جس کے بعد میلاد کا انعقاد ہو جس میں نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت ﷺمیں ہدیہ نعت پیش کی، اجتماع سے قبل فیضان مدینہ میں جلوس میلاد کا انعقاد کیا گیا۔