• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیؐ ظاہری خوشیوں کا نام نہیں، اتباع رسولؐ ہے، شاہ عبدالحق قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ عید میلاد النبی چراغاں اور ظاہری خوشیوں کا نام نہیں بلکہ اس کی اصل روح اسوۂ رسولؐ کو اپنانا اور اتباع رسول ؐکو اپنی زندگی کا مقصد بنانا ہے. ہمارے سیاسی، معاشرتی، اقتصادی مسائل کا حل نظام مصطفیٰؐ کے عملی نفاذ میں ہے، 1500سالہ جشن ولادت ہمیں اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جب دنیا میں رحمت اللعالمین کی آمد ہوئی یہ موقع مسلمانوں کیلئے محبت عقیدت، اخوت اور رواداری کے جذبے کو تازہ کرنے کا ذریعہ ہے، ملک میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے،حکومت متاثرین کی فوری آباد کاری کرے،مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور فوری نئے ڈیمز بنائے جائیں،اسلامی قوانین میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں ،اگر کوئی کوشش کی گئی تو سخت مذاحمت کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام نشتر پارک میں سالانہ مرکزی میلاد مصطفی کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عاشقان رسولؐ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شاہ عبدالحق قادری نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم او آئی سی نے بھی عالمی سطح پر پیغمبر اسلام کے 1500سو سالہ جشن ولادت منانے کے اعلان کیاہے۔ اس حوالے سے پاکستان کی قومی اسمبلی و سینیٹ کی متفقہ قراردادوں کے باوجود ہمارے حکمرانوں کی روایتی عدم دلچپسی اور بے حسی شرمناک ہے۔حاجی حنیف طیب ، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی ، علامہ عبدالجبار نقشبندی، پاکستان سنی تحریک. کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ، سید رفیق شاہ ،مولانا ابرار احمد رحمانی ، ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری اور دیگر نےبھی خطاب کیا۔ میلاد کانفرنس میں مختلف قرار دادیں منظور کی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید