• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم دفاع ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا 21 توپوں کی سلامی سے صبح کا آغاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) 6 ستمبر یوم دفاع ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ہفتہ کو قومی اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،صبح کا آغاز صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ نماز فجر کے بعد مساجد میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا،بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی اور پرچم کشائی کی سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شہریار خان م تھے، پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے دستے نے بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید