کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا شہر کراچی کے مختلف مقامات پر عید میلاد النبی ؐ کے جلوس و اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ سرور کائناتؐ اعلیٰ و ارفع اوصاف و کمالات کا مجموعہ ہستی کی سیرت طیبہ اُمت محمدی بلکہ پوری انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے، میلاد خاتم الانبیاء کا جشن بھر پور طریقے سے منانے کے ساتھ ان کی تعلیمات کو مد نظر رکھا جائے اور ہر شعبہ زندگی میں بد ترین بگاڑ کو پیغمبرؐ کی روشنی میں درست کیا جائے ،علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ حیات طیبہ اور سیرت و کردار ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ پیغمبر اکرمؐ کی تعلیمات کی روشنی میں اتحاد و وحدت کو فروغ ،سسٹم میں موجود خامیوں اور نظام کو درست کرتے ہوئے اسے فلاحی مملکت بنائیں، جب ہمارا پختہ یقین ہے کہ ہم سب کا ایک خدا ایک رسول ایک قرآن اورایک کعبہ پر ایمان ہے تو فروعی نوعیت کے اختلافات میں علمی سطح، مہذب انداز اور شائستگی کی عادت ڈالنی چاہیے۔