• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ ربیع الاول سیرت النبی ؐکو اپنانے کی دعوت دیتا ہے، منعم ظفر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ ہمیں سیرت النبی ؐ کو اپنانے اور اس کے مطابق اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی ڈھالنے کی دعوت دیتا ہے، رسول اکرم ؐنے اپنی عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں سے دنیا کے سامنے ایک ایسا نظام قائم کیا جو عدل، مساوات، بھائی چارے اور امن و محبت کا ضامن ہے، سیرت النبی ؐکے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہاکہ اقامتِ دین جماعت اسلامی کا بنیادی مقصد ہے۔ دین صرف مسجد اور ذاتی زندگی تک محدود نہ رہے بلکہ اجتماعی نظام میں نافذ ہو۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید