کراچی ( پ ر )محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ ایس کشمیر روڈ میں عید میلاد النبیٰ ﷺ و اتحاد بین المسلمین کا جلسہ منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے اکابرین ،اسکالر علما وذاکرین اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی، اس موقع پر مولانا اصغر درس علامہ رضی جعفر نقوی،عطا ساؤجہ اور شیخ مصطفیٰ فخر الدین نے اسلامی معاشرے کی تشکیل کے عنوان پر روشنی ڈالی ،قاری ظفر قاسمی ،برہان الدین نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ،تقریب میں بوہرہ برادری کے اکا برین نے خصوصی شرکت کی ،تقریب میں علما و معززین کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔