• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان کی اساس اور ملت کا سرمایہ عقیدہ ختم نبوت ؐ ہے، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ آج پوری قوم تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے یومِ تشکر منا رہی ہے، 7ستمبر امت مسلمہ کی فتح کا دن ہے، یہ دن اس بات کی شہادت ہے کہ ایمان کی اساس اور ملت کا سرمایہ عقیدہ ختم نبوت ہے، ہم ناموسِ رسالت ؐاور صحابہؓ پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام شہر کے مختلف علاقوں میں تحفظ ختم نبوت اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید