کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزری پی این ٹی کالونی میں 12 ربیع الاول کوسڑک کی صفائی کے دوران فٹ پاتھ پر لگائے گئے ٹینٹ کے قریب رکھے گئے شاپنگ بیگ سے پستول اور لوڈ میگزین برآمد ، پولیس کا کہنا ہغ کہ شاپر سے ملنے والا نائن ایم ایم پستول چند روز قبل پی این ٹی کالونی میں جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ کا تسلسل ہے جسے پولیس کے خوف سے پھینکا گیا جو کہ لوڈ تھا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے اسلحہ ہفتے کو صبح سوا نو بجے کے قریب ملا تھا اور اس کا وہاں سے گزرنے والے کسی جلوس سے کوئی تعلق نہیں ۔