• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتیں قومی دفاع کی ضمانت ہیں، صدر، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سات ستمبر کو یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغاما ت میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتیں قومی دفاع کی ضمانت ہیں ، صدر مملکت نے اپنے پیغا م میں کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے،معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاک فضائیہ نے  فیصلہ کن کردار ادا کیا اور دشمن کومنہ توڑ جواب دیا ،وزیر اعظم شہباز شریف نےکہاکہ   یقین ہے فضائیہ ملک کی خود مختاری،  زمینی حدود اور  علاقائی سالمیت کاتحفظ کرتی رہے گی ،صدر مملکت نےکہاکہ  1965کی جنگ میں پاک فضائیہ نے شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کی، پاک فضائیہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیاانہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق بنیان المرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کیا اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا، قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے ان دہائیوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت،اور طاقت کے بے پناہ جوہر دکھاتے ہوئے فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی۔

ملک بھر سے سے مزید