اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے بیجنگ میں پاک۔چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی، جہاں زرعی شعبے میں 4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے دو درجن سے زیادہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔یہ ایک روزہ کانفرنس وزیرِاعظم کے دورہ چین کے موقع پر منعقد ہوئی جس میں افتتاحی اور اختتامی اجلاس کے علاوہ متعدد بزنس ٹو بزنس سیشنز بھی شامل تھے۔