• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاتی امراء میں محفل میلاد، نواز، شہباز، ڈار، حسن، سلمان شہباز کی شرکت

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراء میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف ،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،حسن نواز ، سلمان شہبازسمیت شریف خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر تلاوت قرآن پاک اور نبی کریم ؐ کی شان میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔بعد ازاں امت مسلمہ کے اتحاد ، پاکستان کے امن، ترقی و خوشحالی ، سیلاب میں وفات پانے اور شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔نوازشریف نے شہباز شریف اور دیگر کے ہمراہ والدین میا ں محمد شریف، بیگم شمیم اختر ، بھائی عباس شریف اور اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قبروں پر حاضری دی ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی ۔

ملک بھر سے سے مزید