• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ بھارت منسوخ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا رواں ماہ کے آخر میں بھارت کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے ، وہ بیرون ملک سفر کے لیے اقوام متحدہ کی چھوٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ یہ دورہ کابل میں موجودہ طالبان حکومت کی طرف سے بھارتی دارالحکومت کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہوتا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیاں ان کے بیرون ملک سفر کو محدود کرتی ہیں کیونکہ وہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں اور انہیں بیرون ملک سفر سے روکا گیا ہے۔دی نیوز/جنگ کو اتوار کو یہاں انتہائی باخبر سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے انہیں دی گئی دعوت واپس لے لی ہے۔ اگر یہ دورہ ہوتا تو یہ اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کابل سے نئی دہلی کا پہلا وزارتی دورہ ہوتا۔
اہم خبریں سے مزید