• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن

لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کو گرہن لگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایشیا، افریقا اور یورپ میں مکمل چاند گرہن (سپر بلڈ مون) کا عمل شروع ہوا۔پاکستان میں جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بج کر 27 منٹ پرہوا۔جبکہ چاند کو مکمل گرہن 10 بج کر 31 پر ہوا۔ رات 11 بج کر 12 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگ گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو ایک بج کر 55 منٹ پر گرہن ختم ہوا۔اس دوران پاکستان میں بھی مکمل سرخ چاند کا نظارہ دیکھا گیا ۔ چاند گرہن جب عروج پر ہوا تو اس کا رنگ سفید کی جگہ سرخ نظر آیا ۔ ماہرین نے چاند کو گرہن لگنےکے عمل کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لیا ۔
اہم خبریں سے مزید