• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام سیلاب متاثرین کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پاکستان، سیدال خان نے کہا ہے کہ عوام سیلاب متاثرین کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں  کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہےاس کی ترقی و خوشحالی پورے ملک کے استحکام سے جڑی ہے،وہ اپنے کراچی کے دورے کے دوران مسلم لیگ (ن) سندھ کی جانب سے منعقدہ ایک استقبالیہ اور عشائیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو سہارا دیا جا سکے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی سمیت پورے ملک میں عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو جاری رکھے گی۔

ملک بھر سے سے مزید