قصور،الہ آباد،چونیاں ( نمائندہ جنگ،نامہ نگاران )قصور میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران انٹرنیشنل کبڈی پلیئر قتل کردیاقصور میں کبڈی میچ سے گھر واپس آتے ہوئے بین الاقوامی کبڈی کھلاڑی ناصر اللہ عرف ناصر پہلوان کو ڈاکوؤں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ ڈاکوؤں نے ناصر اور اس کے ساتھی کھلاڑیوں کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر گولی ماردی،واقعہ اس وقت پیش آیا جب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناصر اور اس کے ساتھی کھلاڑیوں کو لوٹنے کی کوشش کی، جو حویلی لکھا سے ایک وین میں اپنے گھر جا رہے تھے۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے ناصر کی گردن میں چوٹ لگی۔