لاہور (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے کیس میں عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو 12ستمبر کو جرح کے لیے طلب کرلیا۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔لاہور کی مقامی عدالت میں ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی‘عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے 12ستمبر کو طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج یلماز غی نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر فریقین وکلاء 10بجے عدالت پیش ہوں۔