کراچی (اسد ابن حسن) سندھ حکومت کی وزارت داخلہ نے نئے قائم کردہ پروونشل سیکورٹی یونٹ کے لیے تجربہ کار افراد کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ بھرتی کے خواہشمند افراد کی کم از کم تعلیمی قابلیت ماسٹرز ہونا لازمی ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ خواہشمند امیدوار کا متعلقہ فیلڈ میں تجربہ کم از کم 10برس ہونا چاہیے۔ جن عہدوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ان میں سیکیورٹی رسک اسیسمنٹ اسپیشلسٹ، انسداد دہشت گردی آپریشنز ایڈوائزر، انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کے ماہر، ٹیکنالوجی اور ڈیٹا ایڈوائزر، پالیسی اور ریسرچ اسپیشلسٹ اور سائبر سیکیورٹی ایڈوائزر و میڈیا مینجمنٹ کنسلنٹنٹ شامل ہیں۔