کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطاء نے کہا ہے کہ انصاف میں تیزی لانے کیلئے ڈیجیٹائزیشن اور آٹو مائیزیشن کی طرف جا رہے ہیں ،ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ ملتان پچھلے اڑتالیس گھنٹے سے شدید مشکلات میں ہے اور پنجاب کو اپنی تاریخ کا سب سے مشکل سیلاب کا سامنا ہے،نمائندہ جیو نیوزشبیر ڈار نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کے لوگوں نے باقاعدہ طور پر بتایا کہ آج کچھ صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے اور پھینٹی بھی لگائی جاسکتی ہے،ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے کہا کہ آج کراچی میں چار سے چھ اسپیل ہوں گے صبح سے لے کر رات گئے تک جس میں شدید موسلادھار بارش متوقع ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطاء نے کہا کہ یہ ریفرنڈم نہیں ہوا ہم نے سب سے باقاعدہ تجاویز لی ہیں کیوں کہ پرانے رولز کافی ہوچکے تھے اس میں ہم ڈیجیٹائزیشن اور آٹو مائیزیشن کی طرف جانا چاہ رہے تھے تاکہ لوگ کو تیز انصاف کی سہولت مل سکے اس کے لیے رولز میں تبدیلیاں ضروری تھیں اس دور کے مطابق لانے کے لیے بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، ججز اور پبلک سے جہاں کہیں سے بھی تجاویز بھجوائی گئیں اس کے بعد یہ رولز باقاعدہ 6 اگست کو نوٹیفائی ہوئے۔