دبئی(سبط عارف) پاکستان میں قانونی الجھنوں کے شکار اوورسیز پاکستانیوں کو اب عدالتوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب اوورسیز پاکستانی اپنے کیسز کے حوالے سے براہِ راست سپریم کورٹ آف پاکستان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے خصوصی اوورسیز لٹیگنٹس فیسلیٹیشن سیل (OLFC) قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔