• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ جاری ہونے تک اردو یونیورسٹی سینیٹ کے اجلاس کو ملتوی رکھا جائے، ڈاکٹر توصیف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ارگنائزنگ کمیٹی برائے اساتذہ وعمال، اردو یونیورسٹی کراچی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ ت ربیت خالد مقبول صدیقی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایچ ای سی اور وزارت تعلیم کی تشکیل کردہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ جاری ہونے تک اردو یونیورسٹی کے سینیٹ اجلاس کو ملتوی رکھا جائے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اس وقت ایچ ای سی اور وفاقی وزارت تعلیم کی تشکیل کردہ ایک تحقیقاتی ٹیم اردو یونیورسٹی میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں، وائس چانسلر کے خلاف مراسلات میں واضح ہدایات اور سینیٹ کی منظوری کے بغیر از خود اپنی تنخواہ میں دوگنا اضافہ کرنے، غیر قانونی بھرتیوں اور ملازمین کےخلاف انتقامی کارروائیوں کے سلسلے میں تحقیقات کرنے والی ہے ۔ دوسری طرف وائس چانسلر اس رپورٹ کے جاری ہونے سے پہلےپہلے سینیٹ اجلاس منعقد کرانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے ان کے مذموم عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید