• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کا پانی جمع ہونے کیساتھ سیوریج اوور فلو، شہری اذیت کا شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے عوام بارش کا پانی جمع ہونے کے ساتھ مختلف علاقوں میں سیوریج اوور فلو ہونےکے باعث شہری سخت اذیت کا شکار ہیں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، واٹر کارپوریشن کاعملہ صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہے،نارتھ ناظم آباد بلاک B,گلستان جوہر بلاک 14 بلاک15 کی اندرونی سڑکیں سیوریج کا تالاب بن گئی ہیں، فیڈرل بی ایریا،گلشن اقبال،لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ سمیت لانڈھی،کورنگی،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد میں بھی سیوریج اوور فلو کی ابتر صورتحال ہے،مساجد کے اطراف سیوریج کا پانی جمع ہونے سے نمازیوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے چیئرمین واٹر کارپوریشن اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کی سیوریج لائنیں ،مین ہولز صاف نہ کئے جانے کے باعث اوور فلو ہوچکے ہیں لوگوں نے کہا کہ شہر میں بارش کے جمع پانی کے ساتھ ساتھ سیوریج کا گندہ پانی بھی جمع ہے جس سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلاہوکر رہ گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید