• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ آن لائن منشیات کی خرید و فروخت کرنیوالا ڈیلیوری رائیڈر گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس آئی یو پولیس نے مبینہ طور پرآن لائن منشیات کی خرید وفروخت کرنے والے ڈیلیوری رائیڈرکوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے منشیات برآمدکرلی۔ترجمان ایس آئی یو کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پراسپیشلائزڈ انویسٹیگیشن یونٹ، (سی آئی اے) کی جانب سےشہربھر میں آن لائن منشیات فروش گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہےایس آئی یو پولیس نے سرسید کےعلاقے میں کارروائی کرتے ہوئےآن لائن منشیات کی خرید و فروخت کرنے والا ڈیلیوری رائیڈرکوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک پاؤ سے زائد منشیات کرسٹال برآمد کرلی، گرفتارملزم کی شناخت عبدالحمید کے نام سے کی گئی ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید