• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کائنات کی عظیم ترین ہستیؐ کی ولادتِ باسعادت تحفہ خداوندی ہے، خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے تحت اس ماہ کراچی اور حیدر آباد میں بڑی محافل نعت کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور نعت خواں ہدہ نعت پیش کریں گے، دریں اثناء ایم کیو ایم کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کار کنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کائنات کی عظیم ترین ہستی کی ولادتِ باسعادت تمام نوع انسان کے لئے تحفہ خداوندی ہے، آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بعثت جہالت کا خاتمہ بنیادی انسانی حقوق کی برابر تقسیم اور خدائے واحد کے آگے سر تسلیمِ خم کرنے کے لئے تھی، محبوبِ خدا کا فرمان عالیشان کسی عربی کو عجمی اور عجمی کو عربی پر سوائے تقویٰ کے کوئی فوقیت نہیں ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید