• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ایک ہو کر کام کرنا ہوگا، شاداب نقشبندی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ہو کر کام کرنا ہوگا،سیلاب وبارشوں سے متاثرین کی امداد کو یقینی بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے،سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ وافسوس ہے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سندھ حکومت ممکنہ سیلاب سے بچاؤکیلئے عوام کی جان مال کو محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرئے، دریائے سندھ کے اطراف کے گاؤں دیہات کے رہاشیوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے، دہشتگردی کے خلاف اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کیا جائے،خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج 8ہزار دہشتگردوں کی موجود گی کا انکشاف حیران کن ہے،دہشتگرد کے پی کے اور بلوچستان میں دہشتگردی کرکے ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،ملکی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے جو بھی اقدامات کرینگے پوری قوم ساتھ کھڑی ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید