• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منعم ظفر خان کا گلبرگ ٹاؤن میں مختلف مقامات پر رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کا دورہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئر مین گلبرگ نصرت اللہ اور یوسی چیئر مین زبیر ولی محمد کے ہمراہ منگل کوبارش کے دوران گلبرگ ٹاؤن میں مختلف مقامات پر بنائے گئے ”رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کا“ دورہ کرکے ان کی ورکنگ کا جائزہ لیااور ٹاؤن چیئر مین اور پوری ٹیم کو عوامی سہولت و افادیت کے بہترین منصوبے کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کیا، تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن فیڈرل بی ایریا بلاک 10,5، 11 اور 20 کے بعد بلاک 3 حسین آباد کے خاتون جنت پارک میں بھی رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم فعال ہو چکے ہیں اور حالیہ بارشوں کے دوران ان کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔اس منصوبے کے تحت صرف بارش کا پانی ہی نہیں بلکہ مساجد کے وضو کا پانی بھی محفوظ کیا جا رہا ہے، بارش اور وضو کا پانی ضائع ہونے کے بجائے پہلے ایک چیمبر میں جمع ہوتا ہے، جہاں سے یہ پانی چھوٹے کنوئیں کے ذریعے فلٹر ہو کر بڑے کنوئیں میں منتقل ہوتا ہے، اس طریقہ کار سے زیر زمین پانی کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید