• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو 20 سال قید کی سزا، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سہیل کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم محمد سہیل کے کیس کا فیصلہ سنادیا ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم سہیل کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنادی ۔عدالت نے ملزم پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ۔عدالت نے ملزم کو غیر قانونی اسلحے کے جرم میں بھی سات سال قید کی سزا سنادی ۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کی جانب سے چھینے گئے تین موبائل اور موٹر سائیکل اصل مالکان کو واپس کیے جائیں ،کراچی کی موجودہ صورت حال ٹھیک نہیں ہے اسٹریٹ کرائم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،معاشرے کا کوئی شہری بھی اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید