• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں ہونے والے مسلسل سب و شتم نا قابل برداشت ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے حالیہ عالمی منظر نامے کو مد نظر رکھتے ہوئے غزہ میں ہونے والے مسلسل سب و شتم شرمناک نا قابل دید و نا قابل برداشت ظلم اور امداد کے لیے آنے والے رضاکاروں کی کشتیوں پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُر امن رضاکار ٹیموں پر حملہ انتہائی گھناؤنا عمل ہے نفرت زدہ صیہونی ریاست کی جتنی مذمت کی جائے کم سے کم ہے صیہونی ریاست نفرت زدہ اکیلی و تنہا بن چکی ہے پوری دنیا میں اس کی ظالم کے نام سے شناخت ہوئی ہے اور یہ ظلم کی انتھا کو پہنچ گئی ہے دوسری طرف ہر با ضمیر اور غیرت مند انسان کی زبان پر فلسطین کی مظلومیت ہے ہر دور اور وقت میں ہمیشہ سیرت حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی روشنی میں چلنے والی قومیں سر کٹا تو سکتی ہیں مگر ظالم کے سوچ، فکر اور ظلم کے سامنے کبھی جھکتی نہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید