• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال، احتجاج میں شدت، وزیراعظم مستعفی، پارلیمنٹ، سپریم کورٹ کو آگ لگا دی

کھٹمنڈو(جنگ نیوز)نیپال میں ’Gen Z‘ احتجاج شدت اختیار کر گیا، وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ مستعفی، فورسز فائرنگ سے 21ہلاک، سیکڑوں زخمی، کانگریس کے دفتر اور کئی رہنماؤں کے گھروں پر حملے،مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا اور آگ لگا دی،مظاہرین نے سپریم کورٹ کی عمارت کو بھی جلادیا، مظاہرین ایوان تحلیل کرنے ، نئے انتخابات اورکرپشن پر کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس پر دٹ گئے ہیں ،نیپال کی فوج نے سیکورٹی سنبھالنے کااعلان کرتے ہوئے مظاہرین پر الزام عائدکیا ہے کہ وہ بحران کا فائدہ اٹھا کر لوٹ مار کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں اور سکیورٹی اداروں کیساتھ تعاون کریں۔نیپال میں بدعنوانی، سوشل میڈیا پر پابندی اور سیاسی اشرافیہ کی عیش و عشرت کے خلاف نوجوانوں کی تحریک نے شدید احتجاجی صورت اختیار کر لی ہے۔ کٹھمنڈو سمیت کئی شہروں میں احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 21افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ عوامی دباؤ کے نتیجے میں وزیر داخلہ رامیش لکھک اور منگل کو وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفی ہوگئے۔ مظاہرین، جنہیں "Gen Z تحریک" کہا جا رہا ہے، پارلیمنٹ کی تحلیل، نئے انتخابات اور ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے، مگر مظاہرین کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ حکمران طبقے کی بدعنوانی اور عوامی مسائل سے غفلت ہے۔

اہم خبریں سے مزید