• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا وزیراعلیٰ  کے ہمراہ گڈو بیراج کا دورہ‘ صورتحال کا جائزہ

کشمور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ گڈو بیراج کا دورہ کیا اور پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے سیلابی پانی کی ممکنہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجند سے پانی گڈو بیراج تک پہنچ رہا ہے۔ اس موقع پر ایم این اے میر شبیر علی بجارانی، ایم این اے علی جان مزاری، ایم این اے علی گوہر خان مہر، صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ، صوبائی وزیر محمد بخش مہرودیگرموجودتھے۔
اہم خبریں سے مزید