اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے بدھ کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع ایکو سسٹم تعمیر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دوسری جانب ڈاکٹر سید بدر ہاشمی نے اپنی کتاب صدر آصف علی زرداری کو پیش کی ،صدر مملکت نے قرآن پاک کی تفہیم کے فروغ کیلئے مصنف کی کاوشوں کو سراہاصدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مطالعہ اور غوروفکر سے علم، اقدار اور دانش کو فروغ ملتا ہےصدر مملکت نے اہلِ قلم اور محققین کو سیکھنے، تنقیدی سوچ اور قرآنی مطالعے کو فروغ دینے والی تصنیفات پر زور دیا۔