• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا قدیم ترین جہانگیر روڈ بارش کے بعد تباہ، ٹریفک کے لئے بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی قدیم ترین سڑک جہانگیر روڈ بارش کے بعد تباہ حال ہوگئی جس کی وجہ سے اسے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، بارش کی وجہ سے منگل کی شب ٹرک سمیت کئی گاڑیاں دھنس گئیں، اس سڑک کے دونوں جانب کا ٹریک بدترین ٹوٹ پھوٹ کاشکار نظر آرہا ہے،اس سڑک کی ایک سال سے بھی کم عرصے میں مرمت کی گئی تھی مگر وہ دوبارہ شہریوں کے لئے درد سر بن گئی، یہ سڑک پچھلے کئی سالوں سے شہریوں کے لئے مسلئہ بنی ہوئی ہے، جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں، بدھ کو اس سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا، جس کی وجہ سے شہریوںکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،چند روز قبل کمشنر کراچی نے نوٹس لیتے ہوئے سڑک کی مرمت کا کام شروع کرایا تاہم اسے مٹی ڈال کر چھوڑ دیا گیا جس کے باعث لوگوں کے لئے اس سڑک پر سفراب وبال جان بن گیا ہے بارش سے پہلے دھول مٹی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید