• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کی وجہ بےہنگم توسیع، کراچی کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر کی بےہنگم توسیع نے سنگین مسائل پیدا کیے ہیں‘عالمی بینک کے تعاون سے ایک جامع ماسٹر پلان پر عملدرآمدجاری ہےجس میں ٹرانسپورٹ‘پانی کی فراہمی‘نکاسیٔ آب، کچرا اٹھانا اور دیگر امور شامل ہیں‘سندھ حکومت نے ماسٹرپلان کی اسٹڈی مکمل کرلی ہے ‘کراچی میں بارش کے بعد کئی برساتی مینڈک نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں، ایسے عناصر لسانی اور سیاسی تفریق پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ قوم پہلے ہی اس کی بھاری قیمت ادا کر چکی ہے‘پیپلز پارٹی پانی سے متعلق ہر ایسے منصوبے کی حمایت کرے گی جو غیر متنازع ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے 77ویں یومِ وفات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اہم خبریں سے مزید