اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پاکستان میں 3سے 5لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، ویتنام اور برازیل سے جہازوں کی آمد اکتوبر تک مکمل ہوگی چینی کی درآمد سے ملک میں طلب و رسد کا توازن بہتر بنانے میں مدد ملے گی2 ستمبر 2025 تک موصولہ معلومات کے مطابق مختلف سپلائرز کی جانب سے چینی کی ترسیل رواں ماہ ستمبر سے اکتوبر کے اختتام تک مرحلہ وار پہنچے گی۔ پہلا جہاز "ایم وی الیگزینڈرا تھری" الخلیج شوگر کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے 15 سے 20 ستمبر کے درمیان 30 ہزار میٹرک ٹن درمیانے سائز کی چینی لے کر پہنچے گا۔ اس کے بعد 25 سے 30 ستمبر کے دوران ای ڈی ایف اینڈ مین کمپنی کی جانب سے تھائی لینڈ سے "ایم وی انفنٹی کے" کے ذریعے 25 ہزار میٹرک ٹن باریک دانے والی چینی پاکستان پہنچے گی۔