کراچی (اسٹاف رپورٹر) گڈاپ ٹاؤن کونکر ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے بچے سمیت3 افراد کی لاشیں ندی سے نکال لی گئیں ۔حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو شہر میں موسلا دھار بارش کے دوران گڈاپ سٹی تھانے کی حدود گڈاپ ٹاؤن کونکر ندی میں ڈوب کر لا پتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں تیسرے روز بھی ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی جانب سے ندی میں سرچ اینڈ ریسکیوا ٓپریشن کیا گیا۔ تیسرے روز سرچ آپریشن کے دوران کونکر ندی میں ڈوب پرجاں بحق ہونے والے بچے سمیت 3 افراد کی لاشیں وقفے وقفے سے ندی سے نکال لی گئیں۔ جاں بحق ہونےوالے تینوں افراد کی لاشیں سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 8 سالہ کیلاش ولد راجہ،45 سالہ اقبال علی ولد سبز علی اور 36 سالہ افضل ولد اعزاز علی کے ناموں سے ہوئی۔جاں بحق افراد گڈاپ ٹاؤن کے رہائشی تھے۔ حادثے میں جاں بحق جاں بحق ہونے والے4 افراد 70 سالہ گلاب، اسکی اہلیہ 60 سالہ نابو، بیٹا 40 سالہ بیٹا راجہ ولد گلاب اور8 سالہ پوتا کیلاش ولد راجہ کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور تمام افراد ہائی روف گاڑی میں سوار تھے۔