اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) فضائی راستے سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے میں سخی کے بعد سمندری راستے غیر قانونی ہجرت میں اضافہ ہو گیا ہے، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کے خواہاں ایرانی شہری سمیت 29 افراد کو گرفتارکر لیا جن میں 6 کا تعلق بنوں، 4 فیصل آباد ، 5 مالاکنڈ، 4 ملتان اور خانیوال ، 2 بونیر ، حافظ آباد، وزیرستان، وزیر آباد ، کراچی کے علاؤہ ایرانی شہری بھی شامل ہے ،ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا ، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔