• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدگدیاں: لگتا ہے شیر ٹھیک جگہ نہیں کھڑا...

ایک دفعہ ملّا نصیرالدین ایک دوست کے ہمراہ جنگل میں شکار کھیلنے گئے۔ وہ ہر بات پر بندوق نکال کرکہتے’’ بس شیر کو سامنے آنے دو، پہلی گولی سے ہی اس کا قصہ تمام کر دوں گا۔ ‘‘

چند قدم اور آگے بڑھے تھے کہ اچانک شیر سامنے آ گیا۔ ملّا نے کانپتے ہاتھوں کے ساتھ دو تین گولیاں چلائیں، مگر ایک بھی گولی شیر کو نہ لگی، جس پر دوست پوچھنے لگا ’’ ملّا! تم تو کہتے تھے کہ تمہارا نشانہ بہت اچھا ہے؟‘‘

ملّا فورا بولے, ’’میاں نشانہ تو ہمارا بہت اچھا ہے، مگر لگتا ہے شیر ٹھیک جگہ نہیں کھڑا ۔‘‘

**************

نجومی نے ایک لڑکے کا ہاتھ دیکھ کر کہا کہ’’اس سال تم ضرور پاس ہو جاؤ گے۔‘‘

لڑکے نے حیران ہوکر کہا، ’’مگر اس سال تو میں نے امتحان دیا ہی نہیں۔‘‘