اسلام آباد ( نیوزڈیسک) امریکی وزر خارجہ مارکوروبیو نے ہفتے کو ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو فون کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔امریکہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔