• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی اسپتال کی لفٹ گر گئی، مرتضیٰ وہاب اور صحافی بال بال بچے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عباسی شہید اسپتال کی لفٹ گرنے سے میئر کراچی اور صحافی بال بال بچ گئے،میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لفٹ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی ہفتے کو یہاں عباسی اسپتال میں خواتین کے علاج کیلئے قائم’’ ہیموفیلیا وارڈ‘‘کا افتتاح کرنے عباسی اسپتال پہنچے تھے، افتتاحی تقریب کے اختتام پر اس کی کوریج کیلئے اسپتال آئے بعض صحافی لفٹ کے ذریعے اتر رہے تھے کہ وہ حادثاتی طور پر تیسری منزل سے پہلی منزل پر آکر گری، تاہم لفٹ اٹک جانے کے باعث اس میں سوار تمام صحافی محفوظ رہے، جنہیں لٹکی ہوئی لفٹ کا دروازہ کھول کر باہر نکالا گیا، حادثے سے چند لمحات قبل ہی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی اسی لفٹ کے ذریعے نیچے اترے تھے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان کے مطابق لفٹ میں حد سے زیادہ وزن ڈالنے پر یہ حادثہ پیش آیا، مگر خوش قسمتی سے حادثے میں کسی صحافی یا دیگر فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لفٹ کی مینٹیننس کے حوالے سے تفصیلی معلومات طلب کرلی گئی ہیں اورمیئر کراچی نے لفٹ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید